24 دسمبر 2012 - 20:30

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نےترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی عراق و شام کے بارے میں معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ترک وزير ا‏عظم اردوغان عراقی اورشامی شہریوں کا خون بہانے میں شریک ہے اور ترک حکومت دہشت گردوں کی حامی حکومت ہے۔

ابنا: عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے علی الشلاۃ نےترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی عراق و شام کے بارے میں معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ترک وزير ا‏عظم اردوغان عراقی اورشامی شہریوں کا خون بہانے میں شریک ہے اور ترک حکومت دہشت گردوں کی حامی حکومت ہے۔ علی الشلاۃ نے کہا کہ ترک وزیر ا‏عظم کے افکار قرون وسطائی ہیں اور وہ دہشت گردوں کی حمایت کررہاہے انھوں نے کہا کہ طارق ہاشمی کو ترکی نے پناہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے انھوں نے کہا کہ طارق الہاشمی عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے اور وہ عراق میں دہشت گردوں کا حامی رہا ہے اور اس کا ہاتھ عراقی شہریوں اور عراقی سکیورٹی دستوں کے خون سے رنگین ہے اور ترکی نے ایسے دہشت گرد کو اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے انھوں نے کہا کہ ترک وزير اعظم کے ہاتھ عراقی اور شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں اور ترکی کو اس کے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا.

.......

/169